پاکستان انتخابات: عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے

تصویر قومی آواز
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

عمران کی پارٹی سب سے آگے، عمران کا وزیر اعظم بننا طے

50فیصد کی ووٹوں کی گنتی کے بعد عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف 112سیٹوں پر اگے ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو محض 64 اور خلاف توقع پیپلس پارٹی کی شاندار کارکردگی رہی ہے اور وہ 44 نشستوں پر آگے ہیں۔ ادھر صوبائی اسمبلی انتخابات میں سندھ میں پیپلس پارٹی سب سے آگے ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے اور بلوچستان میں بی این پی سب سے آگے۔

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے 103 سے زائد سیٹوں پر سبقت بنا لی ہے اور نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل این سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ پی ایم ایل این اس وقت محض 52 سیٹوں پر آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 32 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ تیسرے مقام ہے۔

نواز شریف کے بھائی شہباز 4 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف قومی اسمبلی-249 (کراچی مغرب) میں سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے مخالف سے 4230 ووٹوں سے آگے ہیں۔

قومی اسمبلی میں عمران کی پارٹی نے 93 سیٹوں پر سبقت بنائی

عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تازہ رجحان کے مطابق 93 سیٹوں پر اپنی سبقت بنا لی ہے۔ دوسرے مقام پر نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے جو 52 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 30 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔


پنجاب اسمبلی میں بھی عمران کی پارٹی نے سبقت حاصل کی

پنجاب اسمبلی، جہاں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی تھی، وہاں پی ٹی آئی نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ جیو ٹی وی کے تازہ رجحان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی 59 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ پی ایم ایل این 45 سیٹوں پر آگے ہے۔

پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے

سندھ اسمبلی میں ’پی پی پی پی‘ 31 سیٹوں پر آگے

پاکستان میں ووٹنگ کی گنتی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینل ’جیو‘ پر جاری رجحان کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور دوسری پارٹیاں اس سے بہت پیچھے ہیں۔ یہاں عمران خان کی پی ٹی آئی 4 سیٹوں پر جب کہ پی ایم ایل این محض 1 سیٹ پر آگے ہے۔


عمران کی پارٹی پی ٹی آئی 85 سیٹوں پر آگے، پی ایم ایل این دوسرے مقام پر

پاکستانی ٹی وی ’اے آر وائی‘ کے مطابق رجحانوں میں پی ٹی آئی ابھی تک سب سے آگے ہے۔ وہ 85 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ دوسرے مقام پر پی ایم ایل این ہے جو 52 سیٹوں پر آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی پی) تیسرے مقام پر ہے جو 25 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان کانٹے کی ٹکر

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان پنجاب اسمبلی میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستانی ٹی وی کے مطابق دونوں 36-36 سیٹوں پر آگے ہیں۔


چین نے پاکستان کو کیا سیلیوٹ

پاکستان میں چین کے سفیر لیجیان جھاؤ نے پاکستان میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سفیر نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ پاکستان میں اس تاریخی موقع کا گواہ بننا میری خوش قسمتی رہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن سیلیوٹ کا حقدار ہے۔

رجحان میں پی ٹی آئی آگے لیکن مکمل اکثریت حاصل کرنا مشکل

پاکستان کے کچھ ٹیلی ویژن پر نشر کی جا رہی خبروں کے مطابق عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی سب سے آگے نظر آ رہی ہے لیکن جو رجحان سامنے آ رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی پارٹی مکمل اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق 272 میں سے 167 سیٹوں کے شروعاتی رجحانات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کو 51 سیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 41 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی عام انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور پاکستان قومی اسمبلی (نیشنل اسمبلی) کی 272 سیٹوں کے لئے جو 3459 امیداوار میدان میں ہیں ان کی قسمت کا فیصلہ کچھ ہی گھنٹوں میں آنے والا ہے۔ ان امیدواروں میں 1632 امیدوار پنجاب سے، 824 سندھ سے 725 اور بلوچستان سے 287 امیدوار میدان میں ہیں۔نیشنل اسمبلی کی 272 سیٹوں میں سے نیشنل اسمبلی کی دو سیٹوں پر انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔


کئی بوتھوں پر ووٹوں کی گنتی شروع

پاکستان میں شام 6 بجے کے بعد ووٹنگ ختم ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی کئی بوتھوں پر ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان انتخابی کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق شام 7 بجے سے پہلے نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکتا اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 8 بجے کے بعد کچھ اشارے سامنے آنے لگیں گے۔

عمران خان کو نوٹس جاری

پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران عمران خان پر ویڈیو ریکارڈنگ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں ان کا ووٹ رَد بھی کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج پورے پاکستان میں ووٹنگ جاری ہے۔ شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 272 سیٹوں پر 3549 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں 60 سیٹیں خواتین کے لیے محفوظ ہیں جب کہ 10 فیصد سیٹیں ہندوؤں سمیت دوسرے مذہبی اقلیتوں کے لیے محفوظ ہیں۔


نواز شریف کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ اس بات سے ناراض مسلم لیگ (ن) حامی ووٹرس نواز شریف بن کر ووٹ ڈالنے کے لیے گھر سے باہر نکلے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل پر اطلاع دی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی اپیل ٹھکرائی

پاکستان الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کے اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ایم ایل این نے سست پولنگ کے سبب یہ درخواست کی تھی۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا وقت آگے نہیں بڑھایا جائے، حالانکہ جو ووٹر پولنگ مرکز میں قطار میں لگ چکے ہوں گے انہیں اپنا ووٹ 6 بجے کے بعد بھی کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


صحافیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور کے علاقے مزنگ میں صحافیوں کو ایک پولنگ سٹیشن میں نہیں جانے دیا جا رہا۔ بی بی سی اردو کے مطابق وہاں تعینات سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ کسی رپورٹر کو اندر نہ جانے دیا جائے چاہے اس کے پاس ایکریڈیٹیشن کارڈ ہی کیوں نہ ہو۔

پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے

جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور پہلی بار الیکشن میں حصہ لینے والے بلاول بھٹو نے ووٹ دینے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ ’ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔‘


کوئٹہ دھماکہ پاکستان کے دشمنان کی سازش: عمران خان

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ دھماکہ کو پاکستان کے دشمنان کی انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ عمران کے ٹوئٹ پر لکھا، ’’کوئٹہ میں دہشت گردوں کی طرف سے کیا گیا دھماکہ قابل مذمت ہے، یہ پاکستان کے دشمنان کی طرف سے جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ بے گناہوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر میں دکھی ہوں۔ پاکستانی دہشت گردوں کو لازمی طور پر شکست دیں گے۔‘‘

عمران خان نے اپنا ووٹ ڈال دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں یہ سوال کیا گیا ہے کہ آپ کے خیال میں انہوں نے کس کو ووٹ دیا ہوگا؟ حالانکہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے خود ہی جواب میں ’بلے پہ ٹھپا‘ بھی لکھ دیا گیا ہے۔


کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے نزدیک دھماکہ، 31 افراد ہلاک، 28 زخمی

کوئٹہ میں عام انتخابات کے لئے ہو رہے پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں مہلوکین کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 28 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ دھماکہ مشرقی بائی پاس پر واقع تعمیرِ نو پولنگ سٹیشن کے قریب ہوا۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے میں تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بلوچستان میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے
Pakistan Election Updates:
  • پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق کوئٹہ دھماکہ میں اب تک 5 افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 12 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ دھامکہ قومی اسمبلی 260 حلقہ میں صبح تقریباً 11 بجے ہوا۔
  • جماعت ادعوی کے سربراہ حافظ سعید نے لاہور میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔
  • پنجاب کے راجن پور میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں جھڑپ ہونے کی اطلاع ہے۔
  • کراچی کے ایک پولنگ مرکز سے ایک نامعلوم شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے
اسلام آباد کا ایک پولنگ مرکز

پشاور میں فائرنگ کا تبادلہ، پی ٹی آئی کا کارکن ہلاک

پشاور سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق صوابی کے حلقہ پی کے47 میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کی نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان الیکشن اپ ڈیتس:
  • کراچی کی یثرب امام بارگاہ میں ووٹنگ جاری ہے، اس پولنگ اسٹیشن پر 1019 خواتین اور 1019 مرد ووٹرز ہیں۔ کلفٹن کے اس علاقے میں ووٹنگ 8 بجے شروع ہوگئی تھی اور اب تک زیادہ تر ووٹر خواتین تھیں۔
  • کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں کے بوتھ چھوٹے کلاس رومز میں قائم ہیں، جب تک ایک ووٹر ووٹنگ کا عمل مکمل کر کے نہیں نکلتا دوسرے ووٹر کی جگہ نہیں ہوتی۔
  • احمد اکیڈمی گلشن اقبال 13ڈی کے ایک بوتھ میں تین ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ کل تعداد 300 ہے، جب کہ خواتین کے بوتھ میں 400 ووٹ ہیں جبکہ کاسٹ 12 ہوئے ہیں۔
  • پشاور میں فہرستوں میں اپ ڈیٹس نہ ہونے کی شکایات۔

(بی بی سی اردو)

پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے
کلفٹن کراچی کا ایک پولنگ مرکز

راولپنڈی کی خاتون ووٹرز ناراض

بی بی سی اردو کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ 62 میں پولنگ اسٹیشن پہنچنے والی چند خواتین احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ بقول ان کے انہیں انتظار کرنے کو کہا گیا اور پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔

بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

پاکستانی چینلوں پر انتخابی مواد نشر کرنے پر روک

پاکستانی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی ٹی وی چینلوں کی طرف سے الیکشن سے متعلق پروگرام نشر کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس طرح کے مباحثہ اور مواد کے نشر کئے جانے پر روک لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینل 23 جولائی سے پہلے کے عوامی جلسوں کی ریکارڈ شدہ ویڈیوز، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خطاب نشر کر رہے تھے۔

پاکستان انتخابات:  عمران خان کا وزیر اعظم بننا طے، تحریک انصاف سب سے آگے

بی بی سی اردو کے مطابق انتخابات کے دوران انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں۔

پاکستان میں کس کی بنے گی سرکار؟

پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے لئے صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ اس کے تحت ملک بھر کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
پاکستان میں الیکشن 2018 کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے

کل 3549 امیدوار 272 سیٹوں پر انتخابی میدان میں ہیں۔ دیگر 60 سیٹیں خواتین کے لئے مختص ہیں جبکہ 10 فیصد سیٹیں ہندوؤں و دیگر اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔

اہم مقابلہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن، کرکٹر سے رہنما بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیچ ہے۔

پاکستان کے عام انتخابات کی لمحہ با لمحہ نشریات کے لئے ڈان نیوز کی ویڈیو دیکھیں:
  • پاکستان میں عام انتخابات کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔
  • قومی اسمبلی کی 270 جنرل نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ہوگا۔
  • انتخابات میں مجموعی طور پر 95 جماعتوں کے 11676 امیدوار میدان میں ہیں۔
  • چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 10 کروڑ 59 لاکھ ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے تحت ملک بھر کے ووٹر قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270، پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 295، سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 128، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 99 میں سے 97 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 50 نشستوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔

پولنگ کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے کئے 16 لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 5 لاکھ پولس اہلکار شامل ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 202100 اور سندھ میں 100500 پولس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2018 میں جہاں عام شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں وہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدوار بھی وقفے وقفے سے اپنے علاقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کل نو نششتوں پر آج پولنگ نہیں ہو رہی ہے۔ ان میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقے شامل ہیں۔ انتخابات کے اس التوا کی مختلف وجوہات ہیں۔

  • قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 فیصل آباد اور این اے 60 راولپنڈی میں عام انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔
  • فیصل آباد میں الیکشن ایک آزاد امیدوار مرزا محمد احمد مغل کی وفات کے نتیجے میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔
  • راولپنڈی میں الیکشن انتخابات کی تاریخ سے 4 دن پہلے ہی ملتوی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ کہتے ہوئے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا کہ اس حلقے میں امیدواروں کے لئے یکساں ماحول موجود نہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے وہ حلقے جن میں انتخاب ملتوی ہوئے ہیں:

  • سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دو، دو جبکہ بلوچستان کا ایک حلقہ شامل ہے۔
  • پنجاب میں میانوالی اور فیصل آباد، خیبرپختونخوا میں پشاور، اور ڈیرہ اسماعیل خان، سندھ میں کشمور، ملیر، جبکہ بلوچستان میں مستونگ پر انتخابی عمل ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ان تمام حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ امیدواروں کی موت بنی جن میں سے تین ہارون بلور، اکرام اللہ خان گنڈا پور اور سراج رئیسانی دہشت گردوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

ویڈیو: پاکستان انتخابات پر مبنی انڈیا ٹوڈے کی خصوصی رپورٹ
اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نے پاکستانی شہریوں سے ایک ایسا مینڈیٹ دینے کو کہا ہے جو ان تمام مینڈیٹوں کو ختم کر دے جس نے پاکستان کو انصاف کا ایک قبرستان بنا دیا ہے۔

اس وقت بدعنوانی کے الزامات میں سزایافتہ نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ جیل میں بند ہیں۔ اہم مقابلہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن، کرکٹر سے رہنما بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیچ ہے، اس کے علاوہ کچھ چھوٹی جماعتیں بھی الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔