’قبول ہے!‘ پاکستانی تیز گیندباز شاہین آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک، شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے ہوئی شادی

شاہین آفریدی کی شادی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز خان، شاداب خان، نسیم شاہ سمیت کئی دیگر پاکستانی کرکٹرز موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی جمعہ کے روز پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی عالیشان تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ اور کرکٹ سے جڑی کئی ہستیاں موجود تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی رشتہ میں شاہین آفریدی کے چچا لگتے ہیں۔ یعنی شاہین کی شادی ان کی چچازاد بہن سے ہوئی ہے۔

شاہین کی شادی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز خان، شاداب خان، نسیم شاہ سمیت کئی دیگر پاکستانی کرکٹر موجود تھے۔ سبھی دولہے کو نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیے اور ان کی خوشیوں میں پوری طرح شریک نظر آئے۔ پاکستان سپر لیگ فرنچائزی لاہور قلندرس نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے نکاح تقریب کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی منگنی گزشتہ سال انشا سے ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہی لوگ دونوں کی شادی کے منتظر تھے۔ اب جبکہ شادی ہو گئی ہے تو سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ افتخار احمد رضاخوانی نے ٹوئٹر پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’بہت بہت مبارک ہو! شاہین شاہ آفریدی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */