پاکستان کے آسمان پر اب ہندوستانی طیارے پھر سے بھر سکیں گے پرواز

پاکستان نے سبھی قسم کے مسافر طیاروں کے لیے اپنا ائیر اسپیس کھول دیا ہے۔ پاکستان نے منگل کی صبح ہندوستان سمیت سبھی طرح کے مسافر طیاروں کے لیے اپنے ائیر اسپیس پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان نے سبھی شہری پروازوں کے لیے اپنے ائیر اسپیس کو کھول دیا ہے۔ پاکستان نے فروری میں بالاکوٹ ہوائی حملوں کے بعد سے ہندوستانی طیاروں کے اس کے آسمان پر سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستانی طیارے یہاں سے نہیں گزر رہے تھے۔

پاکستان ہندوستان سے دوسرے ممالک کو آنے جانے والے طیاروں کے اہم ایویشن کوریڈور کے درمیان میں پڑتا ہے۔ اس سے ہر دن سینکڑوں مسافر اور مال بردار طیاروں کی پروازوں پر اثر پڑ رہا تھا۔ اس سے ائیر لائنس کے ایندھن پر بھی زیادہ خرچ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں پہلے سے زیادہ وقت لگ رہا تھا۔ ویسے اس پابندی کی وجہ سے پاکستان کو بھی زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو ایک فلائٹ سے اوسطاً 500 ڈالر ملتے تھے، لیکن ائیر اسپیس بند ہونے کے بعد سے یہ کمائی بند ہو گئی تھی۔


خبروں کے مطابق پاکستان نے سبھی ائیر لائنوں کو آج تقریباً 12.41 بجے سے اپنے ائیر اسپیس سے پرواز بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے شہری ہوابازی اتھارٹی نے اپنے ائیر مین کو ہندوستانی وقت کے مطابق 12.41 بجے ایک نوٹس جاری کیا۔ اس میں کہا گیا کہ فوری اثر سے پاکستان کا ائیر اسپیس سبھی ائیر ٹرانسپورٹیشن سروس روٹ پر سبھی طرح کے مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 26 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ ہندوستانی فضائیہ کے حملے سے بوکھلائے پاکستان نے اپنے ائیر اسپیس کو ہندوستانی پروازوں کے لیے پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔