پاکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں 9 افراد کی موت

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے شہر کالا شاہ کاکو میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے کار روک کر اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے کار میں سوار چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔


مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک اور واقعہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے قصبے احمد پور شرقیہ میں سامنے آیا ہے، جس میں مسافر وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے۔ ریسکیو کارکنوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سڑک کے درمیان میں ہوئی۔ پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */