نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک، وزن 7 کلو تک گرا!

اسپتال کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا وزن سات کلو کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کیے جانے سے قبل ان کا وزن 107 کلوگرام تھا جو اب 100 کلو گرام رہ گیا ہے

نواز شریف - Getty Images
نواز شریف - Getty Images
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے لیڈر نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔ سابق وزیراعظم کے نجی ڈاکٹر عدنان خان نے منگل کو کئی ٹوئٹ کرکے نواز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی اور دل کے دورے سے سابق وزیراعظم کا گردے صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے ان کی صحت مزید خراب ہوگئی ہے۔‘‘

ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خون میں گلوکوز کی مقدار کم ہوگئی ہے اور بلڈپریشر بھی صحیح نہیں ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کے چیف ایکزیکیٹیو نے کہا کہ ڈاکٹروں کو نواز شریف کی صحیح بیماری کے بارے میں بھی پتہ لگانے میں دشواری ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے سابق وزیراعظم کی صحت کے خطرے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


اس درمیان اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا وزن سات کلو کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کیے جانے سے پہلے ان کا وزن 107 کلوگرام تھا جو اب 100 کلوگرام رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے طبی جانچ اور علاج کے لئے گزشتہ ہفتہ جیل سے لاہور کے سروسیز اسپتال میں لایا گیا تھا۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد اچانک کم ہوجانے کی وجہ سے ان کی صحت کافی خراب ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔