اسلام آباد ہائی کورٹ 19 اپریل کو عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائی کورٹ 12 اپریل کو عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر 19 اپریل کو سماعت کرے گا۔ ہفتہ کو آئی ایچ سی کے رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔

جیو نیوز کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای سی پی نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو آرٹیکل 63 (1)(پی) کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا کیونکہ ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران غیر ملکی معززین سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے "جھوٹے بیانات اور غلط اعلان" کرنے پر مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوا تھا۔


انتخابی ادارے نے 25 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جو انہوں نے 16 اکتوبر 2022 کے ضمنی انتخابات میں جیتے تھے، جبکہ انہیں ان کے آبائی شہر میانوالی سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 فروری کو ای سی پی نے سابق وزیراعظم کو این اے کی چھ نشستوں سے ڈی نوٹیفائی بھی کیا۔

عمران خان نے بعد میں ای سی پی کے فیصلے کے خلاف آئی ایچ سی میں درخواست دائر کی تھی اور عدالت نے پولز سپروائزری اتھارٹی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے-95 میانوالی پر الیکشن کرانے سے روک دیا تھا جسے عمران خان نے 18 اگست 2018 میں وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پاس رکھی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ 12 اپریل کو عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔