عمران خان کی تیسری شادی پر بھی خطرہ!

پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہیں ۔ بشریٰ کا بیٹا اور عمران کے کتّے تنازعہ کی وجوہات قرار دیئے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشری مانیکا کے درمیان تعلقات شادی کے ابتداء میں ہی تنازعات کا شکا رہو گئے تھے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بشریٰ اپنے شوہر کا گھر چھوڑکر پچھلے تقریباً ایک مہینے سے اپنے میکے میں رہ رہی ہیں۔ میڈیا میں چل رہی ان خبروں کے بعد چہ میگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ کہیں عمران خان کی تیسری شادی ٹوٹ تو نہیں جائے گی!

پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہیں اور ایک ماہ پہلے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑکر اپنے میکے چلی گئی ہیں۔

عمران -بشریٰ کے درمیان ناراضگی کی وجہ بشریٰ کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ عمران خان اور بشری ٰمانیکا عرف (پنکی پیرنی) کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ دراصل پنکی پیرنی کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آکررہائش پذیر ہوا ۔جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے، جبکہ شادی سے قبل دونوں میں یہ معاہدہ طے ہوا تھا کہ دونوں کے خاندان سے کوئی بھی فرد زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔

تنازعہ کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ پنکی پیرنی کو گھر میں کتوّں کی موجودگی سخت ناپسند تھی ۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل پڑتا ہے اور اسی وجہ سے کتوں کو گھر سے باہر نکال بھی دیا گیا۔ لیکن خیر و برکت کو بنیاد بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس آگئے۔ اس کو لے کر بھی طرح طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان کے حوالے سے چل رہی اس خبر کے بعد ابھی تک تحریک انصاف یا بشریٰ مانیکاکے خاندان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔