ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے عمران وزیراعظم بنے: شہباز

شاہباز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسان اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم عمران منتخب نہیں ہوئے ہیں بلکہ دھاندلی کرکے اقتدار حاصل کیا ہے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے سنیچر کو کہاکہ عمران خان اقتدار میں ووٹوں کے ذریعہ نہیں دھاندلی کرکے آئے ہیں۔

شہباز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسان اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم عمران منتخب نہیں ہوئے ہیں بلکہ دھاندلی کرکے اقتدار حاصل کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شہباز نے وزیراعظم کے الیکشن کے دن کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ خان نے یقین دلایا تھا کہ ایک پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے گا جو اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات کی جانچ کرے گا۔ انہوں نے خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تین ہفتے کا وقت گزر کرچکا ہے اور اب تک پارلیمانی کمیشن قائم نہیں کیا گیا ہے۔

پی ایم ایل ۔این کے سربراہ نے کہاکہ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ کمیشن کسی بھی قیمت پر قائم ہو۔انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ’وزیراعظم کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

شاہباز نے یہ بھی کہا کہ میں قوم کے سامنے خود جوابدہی کے لئے کھڑا ہونے کو تیار ہوں۔ انہوں نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت نے اپنے 20دن کے دوراقتدار میں ہی گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ پہلے ایک بار میں کبھی نہیں کیا گیا۔ ہم کسانوں اور عام آدمی کی آواز بنیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔