پاکستان: عمران خان نے شادی کی ہیٹ ٹرک لگائی

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر عمران کی تیسری شادی کی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں لکھا ہے ’’اتوار 18 فروری کو رات 9 بجے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان نکاح ہوا‘‘۔

تصویر پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر پی ٹی آئی/ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: کرکٹر سے سیاستداں بنے پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بشری مانیكا سے شادی کی تصدیق کی ہے جو سابق کپتان-سیاستداں کی تیسری شادی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر 65 سالہ عمران کی تیسری شادی کی تصویر جاری کی گئی ہے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے لکھا ’’اتوار 18 فروری کو رات نو بجے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان آج نکاح ہوا‘‘۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے لیڈر فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔


مرکزی سکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقرباء نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

عمران خان کی پہلی شادی

.

عمران خان کی پہلی شادی سنہ 1995ء میں برطانوی ارب پتی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جیمیما گولڈ اسمتھ سے ہوئی تھی۔ جیمیا گولڈ اسمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ سنہ 2004ء کو انھوں نے طلاق کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انھیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
عمران خان اپنی پہلی بیوی جیمیما کے ساتھ

عمران خان کی دوسری شادی

.

عمران خان نے دوسری شادی برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان سے سنہ 2014 میں کی تھی۔ اگرچہ یہ شادی کچھ ہی عرصہ تک چل سکی۔ سنہ 2015ء میں دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
عمران خان کی ریحان خان سے دوسرے نکاح کی تصویر

عمران خان کی تیسری بیوی کون ہیں؟

.

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
بشری مانیکا کی یہ تصویر اخبار ’پاکستان ٹوڈے‘ میں شائع ہوئی ہے

عمران خان نے تیسری شادی روحانی رہنما بشری مانیکا سے کر لی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بشریٰ مانیکا سے عمران خان کی پہلی ملاقات 2015 میں انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔ بشریٰ پانچ بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید سے خلع لی ہے۔ بشریٰ مانیکا کی عمر تقریباً 50 سال ہے اوران کاتعلق پاک پتن کے وٹو خاندان سے ہے۔ بشریٰ کے دو بیٹے ابراہیم اور موسیٰ نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہورسے گریجویشن مکمل کی ہے اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو صوبائی رکن اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Feb 2018, 9:25 AM
/* */