پاکستان: 2 کاروں میں خوفناک ٹکر، 4 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور ساجد امیر سدزوئی کے مطابق حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شکارپور: پاکستان کے سندھ علاقہ کے شکارپور میں نیشنل ہائی وے- 2 پر کاروں کے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 4 کم عمر بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شکارپور کے علاقے میں قومی شاہراہ کے قریب بھیو واہ کے مقام پر 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے بعد پولس اور ایدھی کی ایمولنس کو اطلاع دی گئی لیکن ان کے آنے میں تاخیر کے باعث موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا اور سول اسپتال شکارپور منتقل کیا۔


حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور ساجد امیر سدزوئی کے مطابق حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، دونوں متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیک آباد سے تھا جو سکھر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں صوفی فنکار سوار تھے جو سچل سرمست کے عرس پر جا رہے تھے۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بعد ازاں 6 افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بھرانی برادری کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جن میں 60 سالہ حاجی گلاب، 40 سالہ دل مراد، 10 سالہ فہد، 30 سالہ زینب، 8 سالہ انیلا، 6 سالہ شکیل، 5 سالہ یاسر اور 18 سالہ یاسین بھرانی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے۔


جبکہ لاڑکانہ کی طرف جانے والی دوسری گاڑی میں سندھ کی مشہور گلوکارہ لیلا سورٹھ ، 50 سالہ نمانو سموں اور دیگر 4 افراد سوار تھے، ان میں نمانو سموں اور جانب چانڈیو نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمی گلوکارہ لیلا سورٹھ، عبدالحفیظ سندھرانی، کامران سموں، عزرا بھرانی، فیاض اور شاہد بھرانی کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلوکارہ اپنے ایک مریض کو لیکر شکار پور آئی تھی اور بعد ازاں ساتھیوں سمیت لاڑکانہ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */