بشریٰ بی بی: پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

گوگل کی جانب سے شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستانیوں نے گوگل سرچ انجن میں سب سے زیادہ پاکستان کی خاتون اول کو سرچ کیا۔

بشریٰ بی بی: پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
بشریٰ بی بی: پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
user

ڈی. ڈبلیو

بشریٰ بی بی نے اس سال عام انتخابات سے قبل پاکستانی سیاستدان عمران خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس وقت بہت سے حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ بشریٰ بی بی کی روحانی شخصیت کے باعث عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ بشریٰ بی بی کی روحانی شخصیت تھی یا کچھ اور بہر حال عمران خان کو کامیابی ملی اور وہ کئی سالوں کی سیاسی جدو جہد کے بعد آخر کار پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے۔

اسی سال بشریٰ بی بی نے بطور خاتون اول ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، جس سے ان کی شخصیت کے کئی پہلو سامنے آئے۔ اپنے سفید عبایا کی وجہ سے بشریٰ کچھ متنازعہ رہیں ہیں۔ کچھ افراد کی رائے میں ان کا چہرہ چھپانا سخت گیر اسلام کا عکاس ہے جبکہ بہت سے افراد کے علاوہ عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس کے انتخاب کو ان کی اپنی مرضی ٹہرایا اور ان کے اس انتخاب کا دفاع کیا۔

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھی ان کی اہلیہ اپنے لباس اور عمران خان کے ساتھ شائع ہونے والی تصویروں کے باعث خبروں میں رہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کے علاوہ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی، اقتصادی ماہر میاں عاطف، بھارتی اداکارہ سنی لیون اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔