پاکستان پر پرندوں کا خوف طاری، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ روزانہ 3 گھنٹے رہے گا بند!
لاہور اتھارٹی کے مطابق روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ایئرپورٹ پر آپریشن بند رہیں گے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ پرندے آسمان میں اڑتے ہیں اور ٹیک آف کرنا خطرناک ہو جاتا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا
پاکستان واقع لاہور ایئرپورٹ اتھارٹی نے جانکاری دی ہے کہ روزانہ 3 گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بند رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ حکومت پاکستان نے پرندوں کے خوف میں کیا ہے۔ حکومت کو ڈر ہے کہ پرندوں سے ٹکرانے کے سبب کوئی طیارہ حادثہ کا شکار نہ ہو جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جس وقت آسمان میں سب سے زیادہ پرندے اڑتے ہیں، اس وقت ہم طیارہ کو نہیں اڑائیں گے۔
سماء ٹی وی کے مطابق لاہور اتھارٹی نے اس فیصلے کی جانکاری سبھی ایئرلائنس کو دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ لاہور کے اس ایئرپورٹ کا نام ’جناح ایئرپورٹ‘ ہے، جو کہ ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ایئرپورٹ پر آپریشن بند رہیں گے۔ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران سب سے زیادہ پرندے آسمان میں اڑتے ہیں۔ اس دوران طیارہ جیسے ہی پرواز بھرتا ہے، اس کے حادثہ زدہ ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی سے 15 ستمبر تک نافذ رہے گا۔ اس سلسلے میں نوٹام بھی جاری کیا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2020 میں لاہور ایئرپورٹ پر ایک خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 101 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت نے اسے ’انسانی غلطی‘ بتایا تھا۔ اس کے بعد سے کئی طرح کے احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تازہ فیصلہ بھی احتیاطی قدم ہی ہے، جو کہ طیارہ حادثہ کے جوکھم کو کم کرتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔