پاکستان: کراچی میں بھاری بارش، کرنٹ کی زد میں آنے سے 8 افراد ہلاک

پاکستان میں کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 8 افراد کی موت ہو گئی جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کراچی : پاکستان میں کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اوربارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 8 افراد کی موت اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ پولس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ کے علاقے میں بارش کے دوران بجلی کا تار موٹر سائیکل سواروں پر آگرا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دونوں افراد علیحدہ علیحدہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے کہ سائٹ مدرسے کے قریب پی ایم ٹی کا تار ان کے اوپر آگرا۔ علاقہ کے ایس ایچ او سلیم اعوان کا کہنا تھا کہ بجلی کا تار گرنے سے لگنے والے کرنٹ سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت عبدالرؤف اور عبدالمنان کے نام سے ہوئی۔


دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تین ہٹی میں ندی لیاری کے قریب 3 بچے کھیل رہے تھے جن میں سے دو ڈوب گئے تاہم ایک بچے کو فوری طور پر بچالیا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے موسیٰ کالونی میں واقع ایک گھر میں بارش کا پانی داخل ہوگیا تھا جہاں دو بھائی 11 سالہ جاوید اور 14 سالہ سلیم کو بجلی کا تار گرنے سے کرنٹ لگا اور دونوں ہلاک ہوگئے۔گلبرگ کے ایس ایچ او رافع تنولی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دو نوجوان بھائی تھے اور اپنے گھر اندر ہی کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Sep 2019, 6:10 PM
/* */