بلاول کو وزارت خارجہ اور مریم کو وزارت اطلاعات مل سکتی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے تعلق سے اتحاد کے کئی اہم رہنماؤں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور امید کے سبھی پارٹیوں کو نمائندگی ملے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شہبازشریف پاکستان کے وزیر اعظم تو بن گئے لیکن ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس اتحاد کو چلانا ہے اور اس اتحاد کو چلانےکے لئے ان کے سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ اپنی کابینہ بنانے کا ہے۔ اطلاعات تھیں کہ کل رات شہباز شریف اپنی کابینہ کا اعلان کر دیں گے لیکن یہ اعلان کل نہیں ہوا اور یہ آج متوقع ہے۔

مسٹر شریف نئی کابینہ کے اعلان سے پہلے پاکستان پیپلس پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،متحد قومی موومنٹ - پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔


واضح رہے کہ کابینہ میں سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو نمائندگی ملنے کی امید ہے۔ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا کام کاج مل سکتا ہے،جبکہ مریم اورنگ زیب ملک کی اگلے وزیر اطلاعات بننے کا امکان ہے۔

مسٹر بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے اور سینیٹ میں ایوان کے لیڈر کےلئے مسٹر اعظم نظیر ترار کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔


نیوز انٹرنیشنل نے ڈیلی جنگ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ- نواز کے خواجہ آصف ،سعد رفیق ،خرم دستگیر،احسان اقبال،مریم اورنگ زیب،شائستہ پرویز ملک (پی ایم ایل -این )اور مرتضیٰ جاوید کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

آزاد امیدوار محسن ڈاور اور اسلم بھوتانی اورپاکستان مسلم لیگ (کیو)کے طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */