پاکستان: پیشاور میں نمازِ جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ، 30 افراد جاں بحق

پیشاور کے کوچہ رسالدار علاقہ میں موجود ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے پیشاور واقع ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہوئے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی سنہوا کو بتایا کہ دھماکہ شہر کے کوچہ رسالدار علاقے میں موجود مسجد کے اندر جمعہ کی نماز کے دوران ہوا۔ بچاؤ ٹیم، پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

اس خودکش حملہ کے تعلق سے فی الحال کسی تنظیم یا شخص نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور زخمیوں کو فوراً علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انھوں نے مقامی چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */