پاکستان سے زلزلے  میں  کم سے کم 9 ہلاکتوں کی خبر، 46 افراد زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سوات میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک کم سے کم 9 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان کیملنے والی  اطلاعات کے مطابق  صرف صوبہ خیبرپختونخوا سے موصول ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کو تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔


خیال رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سوات میں ہوئی ہیں جہاں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سوات کالام روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو چکی ہے۔ اس کے بعد لوئر دیر میں چار افراد ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مالاکنڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔


سوات سیدو شریف ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس افسر شفیع اللہ نے بتایا ہے کہ تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عمارتوں کی چھتیں گرنے اور ان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ (بشکریہ بی بی سی اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔