بانیٔ فیس بک مارک زکربرگ کی بہن سے دوران پرواز چھیڑ خانی

کیلیفورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کےدوران جنسی ہراسانی کا شکار بن گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بانیٔ فیس بک کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران طیارے میں سفرکر رہےشراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اورجملے کسے۔

رینڈی زکربرک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ طیارے کا عملہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے عملے نے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔

رینڈی زکربرگ نے جنسی ہراسانی کے اس ناخوشگوار واقعے پر الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس کے جواب میں ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ رینڈی زگربرک کی جانب سے لکھا گیا خط سنجیدہ نوعیت کا اور انتہائی پریشان کن ہے، ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Dec 2017, 2:02 PM