زیلنسکی نے روسی صدر، افسران پر پابندی لگانے کے حکم نامے پر دستخط کیے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے ہیں۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی / Getty Images
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی / Getty Images
user

یو این آئی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے ہیں۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔

اس پابندی کے تحت روس یوکرین کے ذریعے کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کوآپریٹ نہیں کرسکے گا جیسے کہ درآمد و برآمد اور نہ ہی یوکرین میں کسی جائیداد کا حقدار ہو گا۔

پابندیوں میں یوکرین میں روسیوں کے اثاثوں کوقرق کرنے اور ریڈیو فریکوئنسی پر پابندی بھی شامل ہے۔ جمعرات کو دستخط کیے گئے حکم نامے کے مطابق، روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سمیت 34 اعلیٰ روسی حکام پراسی طرح کی پابندیاں نافذہوں گی۔

اس کے علاوہ فرمان میں 263 اعلیٰ تعلیمی اداروں پر پابندی جاری کی گئی ہے۔ اس کے تحت روسی تعلیمی ادارے یوکرین میں کسی بھی تعلیمی ادارے کے ساتھ ثقافتی، سائنس اور کھیل جیسے مضامین کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔