حماس کی طاقت بحال نہیں ہونے دیں گے، کارروائی جاری رہے گی: اسرائیلی فوجی سربراہ

غزہ میں اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حماس اور اس کی قیادت کو مختلف مقامات پر نشانہ بناتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے اور حماس کے خاتمے کا اسرائیلی ہدف برقرار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ایال زامیر نے کہا ہے کہ حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور اپنی طاقت بحال کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔غزہ سے گفتگو کرتے ہوئے زامیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج حماس اور اس کی قیادت کو مختلف مقامات پر نشانہ بناتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے اور حماس کے خاتمے کا اسرائیلی ہدف برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہر موقع استعمال کرے گی اور تمام محاذوں پر اپنی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔


دریں اثنا اسرائیلی فوج نے شاباک کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے ایک راکٹ لانچر اور اسلحے کے پانچ گودام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے بعض گودام مساجد کے اندر اور انسانی امداد کی تقسیم کے مراکز کے قریب واقع تھے۔

اسرائیلی فوج نے ان مقامات کو حماس کی جانب سے شہری بنیادی ڈھانچے کے مبینہ استعمال کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔