ڈبلیو ایچ او کے سربراہ زلزلے سے متاثرہ شام پہنچے

صنعا نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 35 ٹن ضروری ادویات اپنے ساتھ لائے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ٹیڈروس ایڈنوم گیبریسس، تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>
i

قاہرہ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریسس شام پہنچے جو پانچ دن پہلے ایک طاقتور زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔ یہ اطلاع شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے اتوار کو دی ہے۔

ٹیڈروس گیبریسس شام کے حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں سے وہ ملک کے وزیر صحت اور حلب کے گورنر کے ہمراہ شہر کے کچھ اسپتالوں کا دورہ کریں گے۔ صنعا نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 35 ٹن ضروری ادویات اپنے ساتھ لائے ہیں۔‘‘


ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے طاقتور زلزلوں اور آفٹر شاکس میں 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ شام کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 1,387 اور زخمیوں کی تعداد 2,300 ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔