جو ٹرمپ کی شکست کے بعد ہوا تھا وہی برازیل میں دہرایا جا رہا ہے، مودی کا اظہار تشویش

بولسونارو کے حامیوں کے اس دھاوے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برازیل کے حالات پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا اور زور دیا کہ جمہوری روایات کا ہر ایک کو احترام کرنا چاہئے۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں عام انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد ٹرمپ حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کو انہوں نے دھاندلی زدہ انتخابات اور اس کے نتائج قرار دیا تھا۔ کچھ ایسا ہی برازیل میں نظر آ رہا ہے۔ برازیل کے  انتہائی دائیں بازو کے رہنما بولسونارو کے حامیوں نے انتخابی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کئی اداروں پر دھاوا بول دیا ہے۔

 بولسونارو کے حامیوں نے  بائیں بازو کے حریف صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کی حلف برداری کے ایک ہفتے بعد، اتوار کو برازیل کے دارالحکومت میں کانگریس (پارلیمنٹ)، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ بولسونارو کے حامیوں کے اس دھاوے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برازیل کے حالات پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا اور زور دیا کہ جمہوری روایات کا ہر ایک کو احترام کرنا چاہئے۔


مودی نے آج ٹوئٹ کیا، ’’برازیلیا میں ریاستی اداروں کے خلاف فسادات اور توڑ پھوڑ کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔ جمہوری روایات کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ ہم برازیل کے حکام کو اپنی مکمل حمایت فراہم کرتے ہیں۔‘‘

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب مودی نے تشدد کی اس طرح کی رپورٹوں پر تبصرہ کیا ہو۔ جنوری 2021 میں جب واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس کیپیٹل پر اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بولا تھا جس کو انہوں نے دھاندلی زدہ انتخابات اور اس کے نتائج قرار دیا تھا، اس وقت بھی وزیراعظم مودی نے تشدد کی مذمت کی تھی۔  6 جنوری کے واقعے کے بعد مودی نے تشدد اور امریکی کیپیٹل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انتظامی اور پرامن اقتدار کی منتقلی جاری رہنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔