امریکہ کا چین کو سخت پیغام، نہیں چلے گی اقتصادی داداگری

امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقتصادی زبردستی یا اقتصادی داداگری سے دنیا میں امن اور سلامتی قائم نہیں کیا جا سکتا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ ونیڈی شرمن نے اپنے دہلی دورے کے دوران چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی زبر دستی یا اقتصادی دادا گری مستقبل کی دنیا کا راستہ نہیں ہو سکتا۔ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

وینڈی شرمن کے اس بیان کو کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ کچھ وقت سے چین فنڈنگ کے ذریعہ جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں اثر بڑاھنے کی کو شش کر رہا ہے ۔ واضح رہے اس سارے معاملہ میں پاکستان پوری طرح چین کے ساتھ کھڑا نظر آ رہا ہے ۔


وینڈی شرمن نے کہا کہ وہ یعنی امریکہ دنیا کے ممالک سے یہ نہیں کہنا چاہتا کہ وہ چین اور امریکہ میں سے کسی کا انتخاب کریں لیکن وہ مانتا ہے کہ اقتصادی زبر دستی یا داداگری سے دنیا میں امن اور سلامتی قائم نہیں ہو سکتا۔

دراصل چین کئی ممالک میں فنڈنگ کر رہا ہے اور اس وجہ سے وہ امریکہ کے نشانے پر ہے۔ پاکستان، سری لنکا اور میانمار میں چین کی فنڈنگ کی خبریں لگاتار آتی رہی ہیں اور اس رجحان سے پوری دنیا میں بے چینی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔