امریکی ایف-35 جنگی طیارہ کی یو اے ای میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ، ایران کا دعویٰ

ایران کی طرف سے کیے گئے دعویٰ کا امریکہ یا یو اے ای کی طرف سے کسی طرح کی تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس کے اتفاق پر مبنی کوئی آفیشیل بیان ہی سامنے آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایف-35 جنگی طیارہ، تصویر انسٹاگرام</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ہندوستان میں حیدر آباد واقع ایرانی سفارت خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کے ایک ایف-.5 اے لائٹننگ-II جنگی طیارہ نے یو اے ای میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر بتایا کہ امریکی ایف-35 اے جیٹ عمانی سمندر کے اوپر پرواز بھر رہا تھا۔ اسی دوران اس نے ایمرجنسی کوڈ 7700 ٹرانسمٹ کیا۔

دراصل ہوابازی سیکٹر میں 7700 کو عام ایمرجنسی سگنل مانا جاتا ہے۔ دعویٰ کے مطابق کوڈ بھیجنے کے فوراً بعد ہی جنگی طیارہ نے اپنا راستہ بدل لیا۔ اس کے بعد اس نے یو اے ای کے الظفرۃ ایئربیس پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ دوسرا امریکی ایف-35 اے لائٹننگ-II ہے، جس نے ایمرجنسی کوڈ ٹرانسمٹ کیا۔ ایران کی طرف سے کیے گئے دعویٰ کی امریکہ یا یو اے ای کی طرف سے کسی طرح کی تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس کے اتفاق پر مبنی کوئی آفیشیل بیان ہی سامنے آیا ہے۔ الظفرۃ ایئربیس یو اے ای میں امریکہ کا اہم فوجی ٹھکانہ مانا جاتا ہے۔ یہاں امریکی فضائیہ سے جنگی طیارہ اور نگرانی سسٹم تعینات رہتے ہیں۔


آفیشیل امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایف-35 لائٹننگ-II لاک ہیڈ مارٹن کے ذریعہ تیار دنیا کا سب سے خوشحال، پانچویں نسل کا اسٹیلتھ ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے۔ یہ رڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت، سنسر فیوزن اور زبردست رفتار (1.6 میک سے زیادہ) کے ساتھ ہوا سے ہوا، ہوا سے زمین اور خفیہ نگرانی مشنوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ امریکی فضائیہ، بحریہ اور مرین کورپس ہی نہیں، برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈ، کناڈا، آسٹریلیا، جاپان اور اسرائیلی جیسے ساتھی ممالک بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکی فضائیہ کے مطابق ملک کو اس جنگی طیارہ سے کافی امیدیں ہیں۔ یہ پرانے ایف-16 اور اے-10 طیاروں کی جگہ لے رہا ہے اور مستقبل میں ہوائی جنگ میں مضبوطی ثابت کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔