امریکہ: الاباما چرچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی

امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں جمعرات کو ایک چرچ میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے

امریکہ میں پھر فائرنگ
امریکہ میں پھر فائرنگ
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں جمعرات کو ایک چرچ میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ نیویارک پوسٹ نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا ہے کہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ویستاویا ہلز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں شام کو تقریباً 6.30 بجے (مقامی وقت کے مطابق) سینٹ سٹیفن ایپسکوپل چرچ میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویستاویا ہلز کے پولیس کپتان شین ویئر نے کہا کہ اس واقعے میں کل تین افراد کو گولی لگی، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وہ فی الحال یہ نہیں بتا پائے کہ گولی کس مقصد کے لیے چلائی گئی،تاہم انھوں نے اتنا ضروربتایا کہ اس سے لوگوں کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ مشتبہ شخص کو حراست میں کیسے لیا گیا ، اس تعلق سے انہوں نے کھل کر بات نہیں کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔