امریکہ: فضا میں ٹکرا گئے ہیلی کاپٹر اور طیارہ، 2 افراد جاں بحق

مقامی فائر بریگیڈ محکمے کے افسران کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹکر کے بعد طیارہ لینڈنگ میں کامیاب ہو گیا لیکن ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

لاس انجیلس: امریکہ کے ایریزونا میں ایک ہوائی پارک کے اوپر ہیلی کاپٹر اور طیارہ کے فضا میں ٹکراجانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک مقامی خبررساں آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ ٹکر گریٹر فنکس علاقے کے جنوبی۔ مشرقی شہر چینڈلر میں چینڈلر میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیک مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ہوئی۔

خبررساں آؤٹ لیٹ نے مقامی فائر بریگیڈ محکمے کے افسران کے حوالے سے بتایا کہ ٹکر کے بعد طیارہ لینڈنگ میں کامیاب ہو گیا لیکن ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ چینڈلر پولیس محکمے نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور طیارہ نے اس حادثے کے عینی شاہدین یا اسے کیمرے میں قید کرنے والوں کو اس سے رابطہ کرنے کے لئے کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔