اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کو غیر معینہ مدت تک فنڈ نہیں دے سکتا: مسک

ایلون مسک نے کہا کہ اسپیس ایکس نے یوکرین میں اسٹارلنک کو فعال کرنے اور اس کی مدد کرنے کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی راکٹ فرم اسپیس ایکس غیر معینہ مدت کے لیے یوکرین کی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کو فنڈ نہیں دے سکتی۔ ایلون مسک نے کہا کہ اسٹار لنک پر ہرماہ تقریباً 20 ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہے۔ جو کہ بہت مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیس ایکس نے یوکرین میں اسٹارلنک کو فعال کرنے اور اس کی مدد کرنے کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تجویز پیش کی تھی کہ یوکرین روس کے کریمیا کے الحاق کو قبول کرے اور روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرنڈم کی اجازت دے۔ کریملن نے اس تجویز کا مثبت جواب دیا تھا۔ لیکن جرمنی میں یوکرین کے سفیر آندریج میلنک نے ٹوئٹ کیا جس میں ایلون مسک کو حلف لفظ کا استعمال کرتے ہوئے دور جانے کے لئے کہا گیا۔ جمعہ کو سفیر کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ہم ان کی سفارش پر عمل کر رہے ہیں۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمعہ کو اسٹار لنک سسٹم بنانے والی اپنی خلائی کمپنی کا ذکرکرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، "اسپیس ایکس ماضی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا ہے، لیکن وہ موجودہ سسٹمز کو غیر معینہ مدت تک فنڈ نہیں دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر کے مشیر نے کہا کہ یوکرین اسٹار لنک اس کا حل نکالے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */