ٹرمپ نے نیپال کے تباہ کن سیلاب کے بعد امداد کے لئے ہاتھ بڑھایا

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے نیپال کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور ملک کی طرف سے جو بھی مدد کی درخواست کی جائے گی وہ فراہم کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i

نیپال سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 392 افراد ہلاک اور پندرہ سو سے زائد لاپتہ ہیں۔ کئی سڑکیں اور پل بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں سیکڑوں غیر ملکیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس صورتحال کی روشنی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیپال کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے تباہی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نیپال کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے نیپال کو مدد کی پیشکش کی ہے اور وہ آفت سے متاثرہ ملک کو امداد فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔


ٹرمپ نے کہا"یہ خوفناک ہے،" ۔ انہوں  نے نیپال کی ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ’’ آپ جانتے ہیں کہ نیپال کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں‘‘۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس منظر کو خوفناک قرار دیا۔ مٹی اور کیچڑ کا سیلاب تھا، دونوں کا مرکب۔ اس سے پہلے کسی نے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔

انہوں  نے کہا، "مضبوط، اچھی طرح سے بنی عمارتیں ٹوتھ پک کی طرح منہدم ہوگئیں۔ یہ ایک خوفناک چیز ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے نیپال کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور ملک کی طرف سے جو بھی مدد کی درخواست کی جائے گی وہ فراہم کرے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔