ڈونالڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو کا نام بدل کر ’نیو امریکہ‘ رکھ دیا

اس جنوب مغربی ریاست کا نام تبدیل کرنا ٹرمپ کے اس پہلے حکم کی یاد دلاتا ہے، جس میں انہوں نے گلف آف میکسیکو کا نام بدل کر گلف آف امریکہ رکھا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ہندوستان کی نقل کر رہے ہیں، انہوں نے بھی اب نیو میکسیکو کا نام بدل دیا ہے۔اس بار انہوں  نے ایک اور امریکی ریاست نیو میکسیکو کا نام بدل کر اسے نیا نام "نیو امریکہ" دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیو میکسیکو کا نقشہ پوسٹ کیا۔ لفظ "میکسیکو" کو کاٹ کر اس کی جگہ "امریکہ" لگا دیا گیا۔ اس ریاست کی سرحدیں امریکہ اور میکسیکو سے ملتی ہیں۔ اس جنوب مغربی ریاست کا نام تبدیل کرنا ٹرمپ کے اس پہلے حکم کی یاد دلاتا ہے، جس میں انہوں نے گلف آف  میکسیکو کا نام بدل کر گلف آف امریکہ رکھا تھا۔ جنوری 2025 میں جاری کیے گئے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت، شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی اور الاسکا میں واقع ڈینالی کا نام ماؤنٹ میک کینلے رکھ دیا گیا۔


درحقیقت، ڈونالڈ ٹرمپ نے بار بار کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہا، "وہ (کینیڈا کے لوگ) سوچتے ہیں کہ وہ ایک ریاست ہیں، لیکن وہ نہیں ہیں۔ ہم کینیڈا کو سبسڈی کیوں دیں؟"ٹیرف پر کینیڈا اور امریکہ کے درمیان پہلے ہی تناؤ ہے۔ ابھی چند روز قبل امریکہ نے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا امریکی اشیاء پر بھی محصولات عائد کرے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔