ٹرمپ نے اسرائیل کو چارارب ڈالر کی سالانہ امداد روکنے کا کیا اعلان
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ وسط مدتی انتخابات کے درمیان اعلان کیا ہے کہ اس سال کے بعد اسرائیل کو دی جانے والی چار ارب ڈالر کی سالانہ امداد روک دے گا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ وسط مدتی انتخابات کے درمیان اعلان کیا ہے کہ اس سال کے بعد اسرائیل کو دی جانے والی چار ارب ڈالر کی سالانہ امداد روک دے گا۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ چار ارب ڈالر کی سالانہ امداد روکنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر مدد بھی فراہم کرے گا۔
ٹرمپ نے یہ بڑا اعلان وسط مدتی انتخابات کے درمیان کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کو اب مالی امداد کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ یہ فیصلہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس کے دلائل کو کمزور کر سکتا ہے جو اسرائیل کے لیے امریکی امداد پر ری پبلکن پارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کے فاکس اینڈ فرینڈز پر کہا کہ امریکہ اس سال کے آخر تک اسرائیل کو مالی امداد فراہم کرنا بند کر دے گا۔ تاہم اگر اسرائیل کو ضرورت پڑی تو امریکہ مدد فراہم کرتا رہے گا۔ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ دسمبر تک یہ فنڈنگ کیسے بند کی جائے گی۔ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان موجودہ معاہدہ ستمبر 2028 تک درست ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو ہر سال 3.8 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں اسرائیل پر بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔ ڈیموکریٹس غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت کم امریکی شہری اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو ضرورت سے زیادہ امداد فراہم کر رہا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
