ڈومینکن ریپبلک میں دردناک حادثہ، پرواز بھرنے کے دوران طیارہ میں لگی آگ، پائلٹ اور شریک پائلٹ کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ جیٹ ہے۔ مقامی ڈومینکن اخبار ’ایل ڈیا‘ کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ کی شناخت امریکی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ایک پرائیویٹ طیارہ پرواز بھرنے کے بعد مشکل حالات کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران رَنوے پر ہی اچانک حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کی وجہ سے طیارہ میں خطرناک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے چند ہی منٹوں میں طیارہ جل کر خاک میں تبدیل ہو گیا۔ نیشنل ایویشن اتھارٹی نے 8 جون کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 جون کو ڈومنیکن ریپبلک کے مشرقی حصہ میں لا رومانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رَنوے پر پیش آیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے طیارہ میں سوار پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں کی ہی موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ جیٹ ہے۔ مقامی ڈومینکن اخبار ’ایل ڈیا‘ کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ کی شناخت امریکی شہریوں ایرک زیویئر ڈیاگو اور روڈی گجل کے طور پر کی گئی ہے۔ طیارہ حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کرتے وقت طیارہ کے پہیے جیسے ہی رَنوے سے ٹکراتے ہیں، وہ بے قابو ہو جاتا ہے۔ طیارہ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ہوا میں کئی بار اچھلتا ہے اور پھر اچانک سے آگ کے بڑے گولے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔


ایک دیگر ویڈیو میں آگ کا گولہ بنے طیارہ میں دھوئیں کا غبار اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ڈومنیکن سول ایویشن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیان میں پائلٹ اور شریک پائلٹ کی موت سے متعلق تصدیق کی ہے۔ ادارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس طیارہ میں مزید کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ طیارہ کی شناخت گلف اسٹریم جی-200 جیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس حادثہ کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ طیارہ کے ٹکرانے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لا رومانا سے تقریباً 16 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں طیارہ نے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا تھا، لیکن ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ پیورٹو ریکو سے ڈومنیکن ریپبلک پہنچا اور اس میں ایندھن بھرا گیا۔ اس کے بعد اسے آسٹن کے لیے نکل جانا تھا، لیکن تبھی یہ حادثہ سرزد ہو گیا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔