’کل کی رات اہم ہونے والی ہے‘، امریکی صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پوسٹ نے پوری دنیا میں مچا دی ہلچل

ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کل کی رات بہت بڑی ہونے والی ہے۔ میں اس بارے میں ٹھیک ویسے ہی بتاؤں گا جیسا کہ یہ ہے۔‘‘ اس پوسٹ سے پوری دنیا میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جب سے صدارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، اس کے بعد سے کئی بڑے فیصلوں نے دنیا بھر میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔ اب انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ کر قیاس آرائیوں کا دور شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کل کی رات بہت اہم ہونے والی ہے۔ میں اس بارے میں ٹھیک ویسے ہی بتاؤں گا جیسا کہ یہ ہے۔‘‘ اس پوسٹ کے بعد پوری دنیا میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ کیا ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بدلہ لینے کی تیاری کر لی ہے، یا پھر پوتن کے ساتھ میٹنگ کر کے کوئی نیا ’دھماکہ‘ پھوڑنے والے ہیں!

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس پوسٹ سے ایک گھنٹہ قبل بھی انھوں نے ایک پوسٹ کیا تھا۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’واحد صدر جس نے یوکرین کی کوئی بھی زمین روس کو نہیں دی، وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب کمزور اور بے اثر ڈیموکریٹ تنقید کرتے ہیں، فرضی نیوز خوشی خوشی ان کی کہی گئی ہر بات کو سامنے رکھ دیتی ہے۔‘‘


اس درمیان ’دی نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کو امریکی فوجی مدد کینسل کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میٹنگ کریں گے۔ یہ مدد گزشتہ حکومت کے دوران دی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر یوکرین کے لیے کئی نئے متبادل پر غور کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لیے وزیر خارجہ مارکو روبیو و وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ سمیت کچھ اہم افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔