وسطی چین میں شدید بارش، نشیبی علاقوں سے 3000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

شدید بارش کے نتیجے میں سانگزی کاؤنٹی کے شہر کےنشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور کچھ دیہاتوں میں رہائش گاہیں زیر آب آ گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بارشوں کا قہر جاری ہے۔ ہندوسان میں پہاڑی علاقوں خاص طور سے ہماچل پردیش میں بارشوں نے قہر مچا رکھا ہے  لیکن خبر ہے کہ وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔

اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز سے جاری موسلا دھار بارش سے شمال مغربی ہنان کے علاقے متاثر ہيں، جہاں سانگزی، شیمین اور یانگ شون اور ژانگجیاجی سٹی میں سیلاب کے لیے ہنگامی سروس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہيں۔


لشوئی ندی کے کنارے سانگزی اسٹیشن پر پانی کی سطح 259.21 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو الرٹ کی سطح سے 2.71 میٹر زیادہ ہے اور اس میں اچانک 10.85 میٹر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شدید بارش کے نتیجے میں سانگزی کاؤنٹی کے شہری نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور کچھ دیہاتوں میں رہائش گاہیں زیر آب آ گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔