یورپ میں ہزاروں افراد فلسطین کی حمایت میں ریلیوں میں شریک

سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک کا انعقاد لندن میں کیا گیا اور فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سینکڑوں مظاہرین برطانوی دارالحکومت میں مارچ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لاکھوں مظاہرین نے ہفتے کے روز یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے کئی شہروں میں اسرائیل فلسطین تنازع میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اخبار  ڈان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک کا انعقاد لندن میں کیا گیا تھا اور فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ سینکڑوں مظاہرین برطانوی دارالحکومت میں مارچ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم رشی سنک کی حکومت سے تنازع کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


امریکی مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے، سنک حکومت نے جنگ بندی کی اپیل کرنا بند کر دیا ہے اور اس کے بجائے امداد کو غزہ پہنچنے کی اجازت دینے کی وکالت کی ہے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔

اسرائیل پر حماس کے حملوں نے مغربی حکومتوں اور بہت سے شہریوں کی طرف سے اسرائیل کے لیے بھرپور حمایت اور ہمدردی حاصل کی ہے، لیکن اسرائیل کی جوابی کارروائی نے خاص طور پر عرب اور دیگر مسلم ممالک کو مشتعل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔