’48 گھنٹے کے اندر ماسکو پر ہوگا حملہ‘، امریکہ نے روس کو کیا متنبہ

روس میں صدارتی انتخاب 15 سے 17 مارچ کو ہوں گے، اس درمیان روسی وزارت خارجہ نے امریکہ و مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس میں بڑے سائبر حملے کر رہے ہیں۔

امریکی صدر بائڈن اور روسی صدر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر بائڈن اور روسی صدر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ نے روس کی راجدھانی ماسکو پر 48 گھنٹے کے اندر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ روس واقع امریکی سفارتخانہ نے یہ تنبیہ جاری کی ہے، جو کہ امریکی سفارتکار کو سمن کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سننے کو ملی ہے۔ چونکہ روس میں 15 سے 17 مارچ کے درمیان صدارتی انتخاب ہونے ہیں، ایسے میں امریکی سفارتخانہ کی تنبیہ نے حالات میں سنگینی پیدا کر دی ہے۔

روس میں صدارتی انتخاب سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل امریکہ نے ماسکو پر حملے کو لے کر یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس درمیان روسی وزارت خارجہ نے امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو واقع امریکی سفیر لنّے ٹریسی کو طلب کر تین امریکی اداروں کے کام کو بند کرنے کے لیے کہا تھا۔ ان تینوں امریکی اداروں پر روس کے داخلی امور میں رخنہ پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ روس نے امریکی سفارتکاروں کو بھی برخاست کرنے کی دھمکی دی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے ذریعہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔ روس کے مطابق مغربی ممالک کے ہیکرس لگاتار انتخاب سے جڑے اداروں و سرکاری محکموں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل بہتر انداز میں انجام نہ پا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔