امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ

امریکہ میں کورونا وائرس کے اتھل پتھل کا دور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کرڑو 78 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کا قہر لگاتارجاری ہے۔ اس موذی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اب تک اس ملک میں تقریباً پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو دنیا بھر میں مجموعی ہلا کتوں کا بیس فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اتھل پتھل کا دور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کرڑو 78 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دریں اثنا، امریکی صدر جو بائیڈن غریب ممالک کو کورونا وائرس (کووڈ- 19) ویکسین کی فراہمی کے لئے 4 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کریں گے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11.03 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور 24 لاکھ 41 ہزار 582 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثر افراد ہیں جبکہ برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔