اسپین میں 40 لاکھ ملازمین کی ہڑتال سے حالات کشیدہ، بارسیلونا میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات، 73 افراد گرفتار
اسپین کی 2 بڑی مزدور یونینوں ’یو جی ٹی‘ اور ’سی سی او او‘ نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ اس کے مطابق تقریباً 40 لاکھ ملازمین نے ہڑتال کیا، جو کہ ملک کے مجموعی ملازمین کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔

اسپین میں مہنگے مکانات، بڑھتے کرایہ اور روز مرہ کی چیزوں کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ تشدد آمیز ہو گیا ہے۔ بارسیلونا میں مظاہرین نے کئی مقامات پر آگ زنی کی اور دکانوں کے شیشے توڑ دیے۔ اس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم والے حالات پیدا ہو گئے۔ پولیس نے بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس میں کئی لوگ معمولی طور پر زخمی بھی ہو گئے۔
یہ حالات اسپین میں 14 سال بعد ہوئی پہلی ملک گیر ہڑتال کے سبب پیدا ہوئے ہیں۔ اسپین کی 2 بڑی مزدور یونینوں ’یو جی ٹی‘ اور ’سی سی او او‘ نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ یونینوں کے مطابق تقریباً 40 لاکھ ملازمین نے ہڑتال کیا، جو کہ ملک کے مجموعی ملازمین کا تقریباً پانچواں حصہ، یعنی 20 فیصد ہے۔ میڈرڈ بارسیلونا سمیت کئی شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اترے اور حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ بارسیلونا میں مظاہرہ کا انتظام دیکھنے والوں نے تقریباً 4 لاکھ لوگوں کی اس میں شمولیت کا دعویٰ کیا۔ حالانکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں تقریباً 55 ہزار افراد شامل ہوئے۔
ابتدا میں یہ احتجاجی مظاہرہ پُرامن تھا، لیکن بڑی ریلی ختم ہونے کے بعد کچھ نقاب پوش لوگوں نے تشدد شروع کر دی۔ انھوں نے کوڑے دان اور سڑک پر رکھے سامان میں آگ لگا دی۔ دکانوں کے شیشے بھی توڑے گئے اور پولیس پر پٹاخے تک پھینکے گئے۔ بارسیلونا کے میئر جیمے کولبونی نے بتایا کہ تشدد کے دوران تقریباً 50 لوگوں کو حراست میں لیا گیا اور 10 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ محکمہ کے تقریباً 100 ملازمین کو لگایا گیا۔ میڈرڈ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آنسو گیس، مرچ اسپرے اور فوم کے گولے کا استعمال کیا۔ ملک بھر میں ہڑتال سے منسلک واقعات میں گزشتہ شب تک کم از کم 73 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین میں مکانات کی کمی اور بڑھتے کرایہ سے لوگ پریشان ہیں۔ ملک میں تقریباً 7.5 لاکھ گھروں کی کمی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2028 تک یہ کمی 10 لاکھ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اسپین میں ایک گھر کا اوسط ماہانہ کرایہ 1176 یورو ہے۔ یہ نوجوانوں کی اوسط ماہانہ کمائی کا تقریباً 98.7 فیصد ہے۔ یعنی نوجوانوں کی تقریباً پوری کمائی کرایہ دینے میں خرچ ہو رہی ہے۔ یہ مظاہرہ 29 نومبر کو ہونے والے عام انتخاب سے 3 ہفتہ سے بھی کم وقت پہلے ہوا ہے۔ ایسے میں مہنگائی اور گھروں کی کمی انتخاب میں بھی بڑا ایشو بن سکتی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
