کم جونگ اون زندہ ہیں اور ٹھیک ہیں: جنوبی کوریا

سی این این نے چنگ ان کے حوالے سے کہا کہ کم جونگ اون ’زندہ اور ٹھیک’ہیں اور وہ ان دنوں وانسن علاقے میں رہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے خارجہ پالیسی کے مشیر مون چنگ ان نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت کے سلسلے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ’با حیات اور ٹھیک‘ہیں۔

سی این این نے چنگ ان کے حوالے سے کہا کہ کم جونگ اون ’زندہ اور ٹھیک’ہیں اور وہ ان دنوں وانسن علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مشکوک سرگرمی نہیں دیکھی ہے۔

میڈیا میں مسٹر کم جونگ کی صحت کے بارے میں قیاس آرائی اس وقت شروع ہوئیں جب جنوبی کوریا کے آن لائن پورٹل ڈیلی این کے نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا کے لیڈر دل کی جراحی سے متعلق علاج کروا رہے ہیں۔ بعض ذرائع نے تو یہاں تک قیاس آرائی کی تھی کہ کم کا انتقال ہو گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ کم جونگ 12 اپریل کے بعد عوامی طور پر دکھائی نہیں دیئے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے بانی کم دوم سنگ کی سالگرہ تقریب میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔

next