آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کے درمیان شدید ٹکر، ’بلک کیریئر‘ کے اڑے پرخچے، ایران نے عملہ کے 23 اہلکاروں کی بچائی جان

حادثہ کی جانکاری کے بعد ایران کی ریسکیو ٹیم نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر موجود عملہ کے سبھی 23 اہلکاروں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا۔ اس کے بعد انھیں قشم جزیرہ پہنچا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز سے گزرتے جہاز، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

آبنائے ہرمز میں 14 جولائی کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں کافی مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بلک کیریئر دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ جہازوں کے پرخچے اڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی بھرنے لگا۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی ایرانی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے جہازوں پر سوار عملہ کے 23 اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ-ایران جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں۔ ایسے میں دو جہازوں کی آپسی ٹکر نے خسارے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق یہ حادثہ قشم جزیرہ کے شمال میں ہوا، جہاں ایک ’بلک کیریئر‘ کی دوسرے سے ٹکر ہو گئی۔ ٹکر کے بعد ’بلک کیریئر‘ کو شدید نقصان پہنچا۔ جہاز کے نچلے حصہ میں بڑا سوراخ ہو گیا، جس سے اس میں تیزی سے پانی بھرنے لگا۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جہاز کے کپتان نے فوراً عملہ کے اراکین کو جہاز خالی کرنے کا حکم دیا۔


حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد ایران کی ریسکیو ٹیم نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر موجود عملہ کے سبھی 23 غیر ملکی اراکین کو بہ حفاظت باہر نکال لیا۔ اس کے بعد انھیں حفاظت کے ساتھ قشم جزیرہ پہنچا دیا گیا۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ 2 جہازوں کے درمیان ہوئی اس ٹکر کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے۔ متعلقہ افسران اس حادثہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق ٹکر کے بعد جہاز کو شدید نقصان پہنچا، لیکن وقت پر ریسکیو آپریشن شروع کیے جانے سے سبھی لوگوں کی جان بچ گئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔