روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے اور دریا کے وسط میں کشتی اچانک الٹ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔

بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم دیگر لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔