یوکرین کے ڈرون حملوں سے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو خطرہ

نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈائریکٹر یوری چرنیچک نے ہفتے کے روز آرآئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ اسٹیشن کے آپریشن کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ رکنے کا نام ہی لے رہی ہے۔ دونوں ممالک کے لئے اس جنگ سے خطرات بھی برھ رہے ہیں۔ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) کے آبائی شہر اینرگوڈار پر یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے حالیہ ڈرون حملوں نے جوہری تنصیب کی حفاظت کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔

زیڈ این پی پی کے ڈائریکٹر یوری چرنیچک نے کہا کہ جمعہ کو ریڈوگا سب اسٹیشن پر ڈرون حملوں کی وجہ سے زیڈ این پی پی کے کئی ڈویژنوں میں بجلی نہیں تھی، جس میں پرنٹنگ ہاؤس، پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے پمپ اسٹیشن، اور پیداوار و تکنیکی آلات کا انتظام شامل ہے۔


یوری  چرنیچک نے ہفتے کے روز آرآئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "یہ اسٹیشن کے آپریشن کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے۔" "یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ حملہ زیڈ این پی پی کی سیکورٹی کو متاثر کرتا ہے۔"

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔