یوکرین امن مذاکرات میں روس شامل نہیں ہوگا

روس یوکرین کے مسئلے پر ممکنہ دوسری سربراہی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کا تنازعہ کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

روس یوکرین کے مسئلے پر ممکنہ دوسری سربراہی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کا تنازعہ کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ہفتہ کے روز یہ ریمارکس یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے نومبر میں دوسری سربراہی امن کانفرنس کے منصوبے کے جواب میں کیے، جس میں انہوں نے  روسی نمائندوں کو مدعو کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے وزارت کی ویب سائٹ پر کہا کہ "روسی نمائندوں نے برجینسٹاک پروسیس کے تحت کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس عمل کا تنازعات کے حقیقی حل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کا اصل بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے اور روس کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم جاری کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ناقابل عمل زیلنسکی فارمولے کو فروغ دینا ہے۔

زاخاروا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس بحران کے لیے کسی سفارتی قرارداد کو مسترد نہیں کرتا ہے اور وہ سنجیدہ تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کے بغیر اور اس کے مفادات کو مدنظر رکھے بغیر منصفانہ اور پائیدار حل ناممکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔