یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی بھی ہوئی تباہی، 3 لاکھ سے زائد روسی فوجی ہلاک

روس اور یوکرین کے بیچ جنگ جاری ہے، اس درمیان امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کی وہج سے اب تک 80 فیصد سے زیادہ روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روسی فوجی، فائل تصویر آئی اے این ایس </p></div>

روسی فوجی، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایک طرف اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، دوسری طرف روس اور یوکرین کی جنگ بھی ختم نہیں ہوئی ہے جو کہ اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل شروع ہوئی تھی۔ روس اور یوکرین کے درمیان ہو رہی جنگ میں دونوں ممالک کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے، لیکن کوئی بھی ملک اپنا قدم پیچھے کھینچنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ روس-یوکرین جنگ 24 فروری 2022 کو شروع ہوا تھا، یعنی اس جنگ کے دو سال پورے ہونے والے ہیں۔ لگاتار بمباری کی وجہ سے یوکرین کے کئی شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ لاکھوں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ چکا ہے۔ اس درمیان امریکی خفیہ ایجنسی نے روس کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جنگ نے روس کو 18 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کی وہج سے اب تک 80 فیصد سے زیادہ روسی فوجی یا تو ہلاک ہو چکے ہیں، یا پھر زخمی ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ امریکی کفیہ ایجنسی سے منسلک ایک ذرائع نے منگل کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں روس کے 3 لاکھ 15 ہزار فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی فوج کو ہوئے اس زبردست نقصان نے روس کی فوج کے ماڈرنائزیشن کو 18 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔


امریکی خفیہ ایجنسی کی یہ رپورٹ یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کے واشنگٹن ڈی سی دورہ کے وقت سامنے آئی ہے۔ زیلینسکی نے امریکی اراکین پارلیمنٹ سے امریکہ کی طرف سے دیے جا رہے فوجی امداد کو جاری رکھنے کی اپیل کی اور یہ دعویٰ کیا کہ روس کے ساتھ جنگ اب نتیجہ خیز موڑ پر پہنچ چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔