غزہ پٹی میں بڑے آپریشن کی تیاری، آئی ڈی ایف کی فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ پورے علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی سبھی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے زوردار حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی فوج پر ہوئے حملے کا بدلہ لینے کی بات کہی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع، تصویر ’ایکس‘@OmarSShakir
غزہ میں تشدد کے واقعات ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے رہیں۔ اس درمیان اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے عربی ترجمان نے سینٹرل غزہ پٹی کے کئی حصوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے پورے علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ وارننگ غزہ پٹی سے اسرائیل پر کیے گئے راکیٹ حملے کے بعد جاری کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے فلسطینیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس علاقے کو خالی کرکے جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں آپریشن چلانے والی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’آئی ڈی ایف اس پورے علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی سبھی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے زوردار حملے کرے گی۔ اس کے علاوہ ان سبھی علاقوں پر بھی حملہ کیا جائے گا جس کا استعمال اسرائیل پر راکیـٹ لانچ کرنے کے لیے کیا جائے گا۔‘‘
اسرائیل کے وزیر دفاع عزرائل کاٹز نے جمعہ کو ویسٹ بینک میں آئی ڈی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے اور تشدد کے سنگین واقعات کی مذمت کی۔ الزام ہے کہ درجنوں لوگوں نے ایک گاؤں کے پاس اسرائیلی فوج کے جوانوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج پر اس حملے کو اس علاقے میں فلسطینیوں پر ہوئے ایک حملے کے کچھ دنوں کے بعد انجام دیا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف کے جوانوں پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا، ’’میں سبھی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اس حملے کے سلسلے میں فوری کارروائی کریں اور جیسا کہ سبھی جگہوں پر کیا جا رہا ہے، ویسے ہی اس میں شامل لوگوں کی فوری طور پر پہچان کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔‘‘
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ میں سبھی راہبوں اور سیٹلمنٹ رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان پُرتشدد واقعات کی سخت مذمت کریں اور خود کو ایسے کسی بھی معاملے سے دور رکھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔