پائلٹوں کے درمیان پرتشدد جھگڑے پر اسرائیل مشتعل، ہندوستانی پائلٹ کیپٹن سمت مچھار کی کری تعریف
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی اداروں کو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ اسرائیل نے قصورواروں کو تلاش کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے پائلٹوں کے درمیان پرتشدد جھگڑے کے باعث سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فلائی دبئی کی فلائٹ ایف زیڈ1073نے سگنل بھیجے جس میں طیارے کے ساتھ ہائی جیکنگ یا غیر مجاز مداخلت کی نشاندہی کی گئی۔ جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ کے بعد اسرائیلی فضائی حدود کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ ایئر لائن نے بتایا کہ طیارہ شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اترا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ "صورتحال قابو میں ہے، اور مسافروں کو بحفاظت اسرائیل واپس لانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔" نیتن یاہو نے کہا، "پرواز کے دوران، جب وہ ملک کے قریب آ رہے تھے، ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے جہاز میں سوار تمام لوگوں کے ساتھ ہوائی جہاز کو کریش کرنے کی کوشش کی۔"اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ "صورتحال قابو میں ہے، اور مسافروں کو بحفاظت اسرائیل واپس لانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔" نیتن یاہو نے کہا، "پرواز کے دوران، جب وہ ملک کے قریب آ رہے تھے، ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے جہاز میں سوار تمام لوگوں کے ساتھ ہوائی جہاز کو کریش کرنے کی کوشش کی۔"
نیتن یاہو نے کہا، "میں نے ایک اسرائیلی مسافر سے بات کی، اس نے مجھے بتایا کہ طیارہ گھومنے لگا اور تیزی سے نیچے اترنے لگا۔ اس نے کہا کہ کسی طرح وہ اور عملے کا ایک رکن کاک پٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے مل کر پائلٹ پر قابو پالیا جو طیارے کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا۔" پرواز کے عملے کا ایک اور رکن کاک پٹ تک پہنچا اور جہاز کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا، "میں ان ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے غیر معمولی دماغ اور ہمت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے بہت سی جانیں بچائیں، انہوں نے ایک بڑی تباہی کو روکا، طیارہ سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، تمام مسافر خطرے سے باہر ہیں۔ چاقو سے حملہ کرنے والے پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور سعودی حکام سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ہم مسافروں کی حفاظت اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مستقبل کے خطرات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔"
ٹائمز آف اسرائیل نے مسافروں کے حوالے سے بتایا کہ ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا۔ کچھ اسرائیلی مسافروں نے حملہ آور کو قابو کرنے میں عملے کی مدد کی۔ پرواز میں موجود ایک مسافر نےچینل 15 کو بتایا کہ پرواز کے دوران مسافروں کی چیخیں سنائی دیں۔ کاک پٹ کا دروازہ کھولا تو اندر خون تھا۔ ان کے مطابق، ایک پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اسے روکنے کے لیے مسافروں اور عملے نے مل کر کام کیا۔جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
واضح رہے کےکاک پٹ کے اندر کیپٹن سمت مچھار اور شریک پائلٹ کے درمیان پرتشدد ہاتھا پائی ہوئی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق شریک پائلٹ نے کپتان کو چاقو مارا جس کے بعد طیارہ اچانک اونچائی کھو بیٹھا۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے شریک پائلٹ کی شناخت عمانی شہری کے طور پر کی۔
ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نے کیپٹن کو تجربہ کار اور قابل ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیپٹن کی ہمت نے دیگر اسرائیلی اور اماراتی مسافروں اور عملے کے ساتھ مل کر 180 افراد کی جانیں بچائیں۔ ہندوستانی حکومت نے کیپٹن کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے حملہ آور کو زیر کرنے میں مدد کی اور مسافروں کی جان بچائی ۔اسرائیل ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے فلائی دبئی کے کیپٹن سمت مچھار اور ریسکیو فلائٹ کے پورے عملے کا شکریہ ادا کیا اور جہاز میں سوار مسافروں کی مدد کرنے میں ان کی بہادری کی تعریف کی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
