تل ابیب سے ویانا جا رہی پرواز کو بم کی دھمکی کے بعد بلغاریہ میں اتارا گیا

تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی اور اس نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں 51 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اسرائیل کے شہر تل ابیب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی اور اس نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں 51 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔ دھمکی کے بعد بلغاریہ کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پرواز کی حفاظت کی۔ صوفیہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔

بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے مطابق طیارہ رومانیہ کی سرحد کے قریب تھا جب عملے کو بم کی دھمکی کا اشارہ ملا۔ عملے نے صوفیہ میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ ائیربس اے 320 تھا اور تل ابیب سے ویانا جا رہا تھا۔وزارت نے کہا کہ، قائم کردہ حفاظتی طریقہ کار کے مطابق، ایک فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے طیارے کوکور دیا ۔ اس نے پرواز کو اس وقت تک سیکورٹی فراہم کی جب تک وہ صوفیہ ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر نہیں گئی۔


طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ خطرے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ بلغاریہ کے حکام نے کارروائی کی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے طیارے اور متعلقہ معلومات کی جانچ کر رہے ہیں۔بلغاریہ کی وزارت دفاع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئربس اے 320 کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد لڑاکا طیارے بھیجے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ دھمکی کس نے دی یا اس کے پیچھے کیا وجہ تھی۔

فی الحال مسافروں اور فلائٹ عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارہ صوفیہ میں اترا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں دھمکی کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھمکی کتنی سنگین تھی اور اس کے پیچھے کون تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔