برطانیہ میں کورونا کا قہر جاری، وزیر صحت کے سکریٹری بھی کورونا سے متاثر

کل دوسری بار لگاتار برطانیہ میں 50 ہزار سے زیادہ نئے کیس درج کیے گئے، اور وہ بھی تب جب تقریباً 68 فیصد آبادی پوری طرح سے ٹیکہ لگوا چکی ہے یا پھر ٹیکے کی کم از کم ایک خوراک لے چکی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برطانیہ میں کورونا کا قہر جاری ہےاور وہاں نئےمعاملوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہاہے۔ تازہ خبروں کے مطابق برطانیہ کے وزیر صحت کے سکریٹری ساجد جاوید کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاوید نے ٹوئٹ کیاکہ وہ کل رات کچھ غیرآرام دہ محسوس کررہے تھے اس لئے انہوں نے کل صبح کوروناٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ گھر پر آئسولیشن میں ہیں اور ان کی پی سی آر رپورٹ زیرالتوا ہے۔ وہ کووڈ۔19ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔


دوسری جانب برطانیہ میں کل 54670 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ گزشتہ چھ مہینوں میں نیا ریکارڈ ہے۔ جنوری کے بعد کل دوسری بار لگاتار برطانیہ میں 50 ہزار سے زیادہ نئے کیس درج کیے گئے، اور وہ بھی تب جب تقریباً 68 فیصد آبادی پوری طرح سے ٹیکہ لگوا چکی ہے یا پھر ٹیکے کی کم از کم ایک خوراک لے چکی ہے۔

جس تیزی سے برطانیہ میں حالات بگڑ رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے سابق وزیر صحت جیریمی ہنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ حکومت کو پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 1200 سے زائد ماہرین نے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے جڑی پابندیوں کو پوری طرح سے ہٹانا خطرناک اور غیر اخلاقی ہوگا۔ دراصل برطانیہ میں 19 جولائی سے سبھی طرح کی پابندیوں کو ہٹانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اس سے ٹھیک پہلے کورونا کے معاملوں میں جس طرح تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس سے حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔