پاکستان نے فریب کے علاوہ کچھ نہیں دیا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2018 کے اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی مدد دی ہے لیکن بدلے میں ہمیں جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا

تصویر سوشل میڈیا
i

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے میں پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا بے وقوفی بھرا فیصلہ رہا ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کر کہا ’’امریکہ نے بے وقوفی میں گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی مدد دی ہے لیکن بدلے میں ہمیں جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔ ہمارے رہنما بیوقوف تھے۔ وہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ دیتے رہے اور ہم افغانستان میں خاک چھانتے رہے۔ اب اور نہیں۔‘‘

ٹرمپ کے اس ٹویٹ سے اشارے ملتے ہیں کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ دینے کی پالیسی پر امریکہ کی جانب سے شکنجہ کسا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس سے قبل پاکستان کو ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پھٹکار لگائی۔

واضح رہے کہ پہلی بھی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان، افراتفری، تشدد اور دہشت گردی پھیلانے والے کو پناہ دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان پر پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ’’ہم انشاء اللہ صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کا جواب جلد دیں گے۔ ہم دنیا کے سامنے حقائق اور تصورات کے فرق کا انکشاف کریں گے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jan 2018, 7:58 AM