پاکستان: اب عمران خان پر جوتا پھینکا گیا

چند روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف پر بھی جوتا اچھالا گیا جو ان کے سینے پر لگا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ پنجاب کے گجرات شہر میں ایک ریلی کے دوران سابق کرکٹ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سرپرست عمران خان پر بھی جوتا پھینکے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے دوران عمران خان جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا اچھال دیا لیکن خوش قسمتی سے وہ چیرمین پی ٹی آئی کو نہ لگا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا، واقعہ کے فوراً بعد عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے سیاست دانوں پر جوتا اچھالنے کے واقعات میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے اور اب تک اس کی زد میں متعدد رہنما آچکے ہیں۔ چند ہفتے قبل ایک تقریب کے دوران وزیرداخلہ احسن اقبال پر بھی جوتا اچھالا گیا جب کہ چند روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف پر بھی جوتا اچھالا گیا جو ان کے سینے پر لگا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Mar 2018, 10:23 AM