نکی ہیلی نے پہلی پرائمری فتح کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی دوڑ پر روک لگائی

امریکہ کی دارالحکومت میں نکی ہیلی کی علامتی فتح امریکی نامزدگی کے طویل عمل کے ایک فیصلہ کن دن سے عین قبل سامنے آئی ہے ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نکی ہیلی نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت کر اپنی پہلی کامیابی حاصل  کی اور یہ انہوں نے اس وقت حاصل کی  جب وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی دوڑ برقرار رکھنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ امریکہ  کے دارالحکومت میں ہیلی کی علامتی فتح امریکی نامزدگی کے طویل عمل کے ایک فیصلہ کن دن سے عین قبل سامنے آئی ہے ۔

واشنگٹن ایک مضبوط ڈیموکریٹک شہر ہے جس میں بہت کم تعداد میں رجسٹرڈ ریپبلکن ہیں۔ہیلی نے اسے جیت لیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، ہیلی نے صرف ایک جگہ پر منعقدہ پرائمری میں 63 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں اس وقت کے امیدوار جو بائیڈن نے واشنگٹن میں 92 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔


اس شہر نے کبھی بھی ریپبلکن صدارتی امیدوار کے لیے اکثریتی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ہیلی کی مہم نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ واشنگٹن ریپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے تمام افراتفری کو مسترد کر رہے ہیں۔"

توقع ہے کہ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل  ہو جائے گی  کیونکہ  اس نے پہلے ہی تمام ابتدائی ریاستی پرائمریوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔