نیپال انتخابی نتائج: بالیندر شاہ کی پارٹی نے بڑی جیت کی طرف بڑھایا قدم، 94 میں سے 70 سیٹوں پر آگے

بالیندر شاہ جھاپا-5 سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ 4 بار کے وزیر اعظم رہ چکے این کے پی (یو ایم ایل) سربراہ کے پی شرما اولی سے ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں اولی سے بالیندر بہت آگے چل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بالیندر شاہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ریپر (گلوکار) سے سیاستداں بننے والے بالیندر شاہ عرف بالین کی نئی راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) عام انتخابات میں بڑی جیت کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یہ انتخابات انتخابی سیاسی بحران کے باعث کرائے گئے ہیں۔ ستمبر میں جین-زی کی قیادت میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جس کے بعد کے پی شرما اولی کی حکومت گر گئی تھی۔

انتخابی کمیشن کے مطابق دوپہر تک جن 94 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری تھی، ان میں سے 70 نشستوں پر آر ایس پی آگے چل رہی تھی۔ وہیں نیپالی کانگریس، نیپال کمیونسٹ پارٹی (یونائیٹڈ مارکسوادی-لیننوادی) اور نیپال کمیونسٹ پارٹی 6-6 نشستوں پر برتری بنائے ہوئے تھیں۔


اس انتخاب پر ہندوستان بھی قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ اس سیاسی طور پر حساس ہمالیائی ملک میں ایک مستحکم حکومت قائم ہو تاکہ دونوں ممالک کی ترقی سے جڑی شراکت داری کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان نیپال کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ نیپال میں امن، ترقی و استحکام کی حمایت کی ہے۔ اسی عزم کے تحت انتخابات کے لیے نیپال حکومت کی درخواست پر ہندوستان نے ضروری لاجسٹک مدد بھی فراہم کی۔

بہرحال، بالیندر شاہ جھاپا کی جھاپا-5 سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ 4 بار وزیر اعظم رہ چکے این کے پی (یو ایم ایل) کے سربراہ کے پی شرما اولی سے ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں اولی سے بالیندر بہت آگے چل رہے ہیں۔اس کے علاوہ راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی، پرگتی شیل لوک تانترک پارٹی، شرم سنسکرتی پارٹی اور ایک آزاد امیدوار 1-1 نشست پر آگے چل رہے تھے۔ انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تک آر ایس پی اور نیپالی کانگریس نے 1-1 نشست جیت لی ہے۔ آر ایس پی کی رنجو درشنا نے کٹھمنڈو-1 نشست سے 15,455 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ وہیں نیپالی کانگریس کے یوگیش گوچن تھکالی نے مستانگ نشست سے 3,307 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ایک افسر کے مطابق پشپ کمل دہل پرچنڈ کو اب تک 5,924 ووٹ مل چکے ہیں اور وہ رکم پورب نشست پر اپنے حریفوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔